روس کے ایک ہوٹل میں گرم پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے 5 افراد ہلاک

روس کے ایک ہوٹل میں گرم پانی کی بڑی پائپ لائن پھٹنے سے کھولتا ہوا پانی سیلاب کی صورت میں کمروں میں داخل ہوگیا جس میں جھلس کر 5 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے ایک ہوٹل میں گرم پانی کی بڑی پائپ لائن پھٹنے سے کھولتا ہوا پانی سیلاب کی صورت میں کمروں میں داخل ہوگیا جس میں جھلس کر 5 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق روس کے شہر پیرم میں واقع ہوٹل کیریمیل میں گرم پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس سے کھولتا ہوا پانی زیر زمین منزل کے کمروں میں سیلابی صورت میں داخل ہوگیا، یہ سب اتنا اچانک ہوا کہ کمروں میں ٹھہرے ہوئے لوگوں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں مل سکا۔

ہوٹل کے کمروں میں قیام پذیر افراد کھولتے ہوئے پانی میں ڈوب گئے، کمروں سے پانی کو پمپ کے ذریعے نکالا تو 5 افراد کی بری طرح جھلسی ہوئی لاشیں ملیں جن میں سے ایک لاش بچے کی تھی۔ 3 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے خاتون کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

News Code 1897185

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =