شہید حاج قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت کا بدلہ ابھی نہں لیا/ برطانوی سفیر کا اقدام عمدی تھا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی حملے میں میجر جنرل شہید حاج قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عین الاسد میں امریکی ايئر بیس پر ایران کا جوابی حملہ شہید سلیمانی کی مظلومانہ شہادت کے بدلے کا پہلا قدم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی حملے میں میجر جنرل شہید حاج قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عین الاسد میں امریکی ايئر بیس پر ایران کا جوابی حملہ شہید سلیمانی کیم ظلومانہ شہادت کے بدلے کا پہلا قدم ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے شہید قاسم سلیمانی کے بہیمانہ قتل کے سلسلے میں امریکہ کے خلاف عالمی اداروں سے رجوع کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے کو اقدام کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ عباس موسوی نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے سرکاری افسر کو تیسرے ملک میں دہشت گردی کا نشانہ بنایا ہے ۔ جنرل سلیمانی عراق کی حکومت کی سرکاری دعوت پر بغداد پہنچے تھے جہاں انھیں بغداد ايئر پورٹ کے قریب امریکہ نے میزائل حملوں ميں شہید کردیا ، امریکہ کا یہ اقدام عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور امریکہ نے اپنے دہشت گردانہ اقدام سے عراقی قوانین کی بھی صریح خلاف ورزی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عراق سے امریکی فوج کے اخراج کا معاملہ عراقی عوام اور عراقی حکومت کا ہے ۔ امریکہ عراق سمیت تمام علاقائی اقوام کے لئے بہت بڑا خطرہ بن چکا ہے اور امریکہ کے اس خطرے کو علاقائی اقوام نے سمجھ لیا ہے اور اب وہ امریکہ کی خطے میں موجودگی کے خلاف ہیں۔

عباس موسوی نے تہران میں غیر قانونی مظاہروں میں برطانوی سفیر کی شرکت کو عمدی اور سفارتی آداب کے منافی قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم نے برطانوی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید اعتراض کیا اور برطانوی سفیر کے اقدام سے برطانوی حکومت کو بھی آگاہ کیا۔

عباس موسوی نے یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات صرف مشترکہ ایٹمی معاہدے کے دائرے میں امکان پذیر ہیں ایران کو کسی دوسرے موضوع کے بارے میں مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران  فلسطین  اوریمن سمیت علاقہ کی تمام  مظلوم اور ستمدیدہ  قوموں کی حمایت کا سلسلہ جاری  رکھےگا اور خطے میں امریکہ کی معاندانہ اور اسلام دشمن  پالیسیوں کا مقابلہ بھی جاری رکھےگا ۔

News Code 1897172

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =