پنجاب حکومت نے نواز شریف کی طبی رپورٹس کو مسترد کردیا

پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے پنجاب حکومت کو بیوقوف بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی ، پنجاب حکومت نے نواز شریف کی طبی رپورٹس کو جعلی قراردیکرمسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے پنجاب حکومت کو بیوقوف بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی ، پنجاب حکومت نے نواز شریف کی طبی رپورٹس کو جعلی قراردیکرمسترد کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نواز شریف کی جانب سے اپنی موجودہ طبی صورتحال پر جومیڈیکل رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوائی گئی تھی وہ ان کے برطانیہ کے معالج کے بجائے برطانیہ کے کسی نجی ڈاکٹرسے تیارکرانے کے بعد حکومت پنجاب کوبھجوائی گئی ہے جبکہ برطانیہ میں جو ڈاکٹر نواز شریف کے معالج ہیں ان کی طبی رپورٹ سے پنجاب حکومت کوآگاہ نہیں کیاگیا اورنہ ہی بھجوائی جانے والی رپورٹ میں اصل معالج کی رپورٹ شامل ہے جس کے بعد پنجاب حکومت نے بھجوائی گئی نوازشریف کی یہ رپورٹ مسترد کردی ہیں۔

News Code 1897169

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =