مآرب میں یمنی فورسز کے حملے میں ہلاک ہونے والے سعودی فوجیوں کی تعداد 100 سے زائد ہوگئی

یمنی فورسز اور قبائل نے یمن کے صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے فوجی اتحاد کےکیمپ پر دو روز قبل میزائل حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے سعودی فوجیوں کی تعداد 100 سے زائد ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے یمن کے صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے فوجی اتحاد کےکیمپ پر دو روز قبل میزائل حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کی تعداد 100 سے زائد ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمن کے صوبہ مارب میں واقع سعودی فوجی کیمپ پر یمنی فورسز اور قبائل نے میزائل حملہ کیا ، میزائل حملے میں 100  سے زائد سعودی کرائے کے فوجی  ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس حملے میں درجنوں سعودی کرائے کے فوجی زخمی ہوئے ہیں زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔ سعودی فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔ واضح رہے کہ یمن پر 2014 میں سعودی عرب نے جنگ مسلط کی،  سعودی عرب کو اس وحشیانہ جنگ میں دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے جس میں متحدہ عرب امارات ، بحرین ، مصر، سوڈان ، پاکستان سمیت امریکہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔ پاکستانی لفظی طور پر غیر جانبدارانہ دعوی کرتا ہےلیکن عملی طور پر وہ سعودی عرب کے ساتھ ہے ۔

News Code 1897165

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =