ملتان میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 افراد گرفتار

پاکستان کے شہر ملتان میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر ملتان میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملتان میں ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ ونگ نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 افراد قادر بخش، نصیر احمد اور اعجاز احمد کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھے، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش میں اہم انکشافات کا امکان ہے ۔

News Code 1897164

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =