امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ / پائلٹ ہلاک

امریکہ میں ایک چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکہ میں ایک چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں ایک انجن والا چھوٹا طیارے کے پرواز بھرتے ہی انجن سے دھواں اُٹھنے لگا جس کے بعد طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے گر گیا۔ جس کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ حادثے میں پائلٹ موقع پر ہلاک ہوگیاطیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے پائلٹ کی شناخت 35 سالہ ڈسٹن ڈوبے کے نام سے ہوئی ہے، حادثہ طیارے کے انجن میں خرابی ہونے کے باعث ہوا۔ طیارہ پائلٹ کی ہی ملکیت تھا جس کو وہ نجی طور پر استعمال کیا کرتا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا میں ایک انجن والے چھوٹے طیاروں کے حادثوں میں گزشتہ دو ماہ میں اضافہ ہوگیا ہے، پانچ واقعات میں 10 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

News Code 1897163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =