یمنی فورسز کے میزائل حملے میں سعودی فوجی اتحاد کے 70 فوجی ہلاک

یمنی فورسز اور قبائل نے یمن کے صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے فوجی اتحاد کےکیمپ پر میزائل داغا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب سے منسلک 70 کرائے کے فوجی ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے یمن کے صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے فوجی اتحاد کےکیمپ پر میزائل داغا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب سے منسلک 70 کرائے کے فوجی ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق یمن کے صوبہ مارب میں واقع سعودی فوجی کیمپ پر یمنی فورسز اور قبائل نے میزائل داغےحملہ کیا، میزائل حملے میں 70 سے زائد کرائے فوجی کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ یمن پر 2014 میں سعودی عرب نے جنگ مسلط کی سعودی عرب کو اس وحشیانہ جنگ میں دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے جس میں متحدہ عرب امارات ، بحرین ، مصر، سوڈان سمیت امریکہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔

News Code 1897156

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =