پاکستان کو بھارت کی جانب سے ایک خود ساختہ اورجعلی حملے کا خدشہ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کی جانب سے ایک خود ساختہ اور جعلی حملے کا سخت اندیشہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کی جانب سے ایک خود ساختہ اور جعلی حملے کا سخت اندیشہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے لائن آف کنٹرول پر عسکری حملوں میں نہتے شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کا سلسلہ جاری رکھا تو پاکستان کیلئے سرحد پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہنا مشکل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں پر بھارتی افواج کے معمول بنتے حملوں کے پیش نظر لازم ہے کہ سلامتی کونسل، عسکری مبصر مشن کی مقبوضہ کشمیر میں فی الفور واپسی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

News Code 1897149

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =