چین نے جدید لڑاکا طیاروں کو لیزر ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی تیاری شروع کردی

ہانگ کانگ کے ایک اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ چین نے جدید لڑاکا طیاروں کو لیزر ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے اخبار " ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ " کی ایک تازہ خبر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چین نے جدید لڑاکا طیاروں کو لیزر ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی تیاری شروع کردی ہے جو ڈاگ فائٹ (لڑاکا طیاروں کی دُوبدو لڑائی) میں دشمن طیاروں کو پلک جھپکتے میں فضا میں ہی تباہ کر ڈالیں گے۔ اس طرح یہ طیارے نہ صرف اپنی حفاظت خود کرسکیں گے بلکہ غیر مسلح فوجی طیاروں کے محافظ بھی بن سکیں گے۔

اس خبر میں چینی فوج (پیپلز لبریشن آرمین) کے زیرِ انتظام چلنے والی ایک ویب سائٹ پر آنے والے حالیہ اشتہارات کا حوالہ دیا گیا ہے جن میں لڑاکا طیاروں پر تنصیب کے قابل لیزر اور متعلقہ کنٹرول سافٹ ویئر فروخت کرنے والے مقامی (چینی) اداروں سے ٹینڈر طلب کیے گئے ہیں۔  اطلاعات یہ لیزر ہتھیار جدید ترین چینی ساختہ لڑاکا طیاروں پر نصب کیے جائیں گے۔ ان میں 15 فلائنگ شارک ، جے 20 مائٹی ڈریگن اور ژیان وائی 20 ہیوی ٹرانسپورٹ جیسے اہم نام قابلِ ذکر ہیں۔

News Code 1897148

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =