ایم کیوایم نے حکومت کا ساتھ جاری رکھنے کے لئے 4 مطالبات پیش کردیئے

پاکستان کی سیاسی پارٹی ایم کیوایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے وفاقی کابینہ سے استعفیٰ کے بعد اب متحدہ قومی مومنٹ نے حکومت کے سامنے اپنے چار اہم ترین مطالبے رکھ دیئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے دنیا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی پارٹی ایم کیوایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے وفاقی کابینہ سے استعفیٰ کے بعد اب متحدہ قومی مومنٹ نے حکومت کے سامنے اپنے چار اہم ترین مطالبے رکھ دیئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے حکومت کے سامنے چار مطالبات رکھے ہیں جن میں پارٹی کے بند ہونے والے دفاتر کی دوبارہ بحالی کا مطالبہ بھی  شامل ہے جبکہ اس کے علاوہ حیدرآباد یونیورسٹی کا قیام ، حیدرآباد کیلئے ترقیاتی بجٹ اور کراچی کیلئے 162 ارب روپے کے پیکج پر عملدرآمد کے مطالبات بھی شامل ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے خالد مقبول صدیقی کو دوبارہ کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ ایم کیوایم کے مسائل اہم ہیں تاہم چیزیں ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا ، چاہتے ہیں کہ ایم کیوایم کے ساتھ مل کر کراچی کے مسائل کو حل کریں ۔ واضح رہے کہ ایم کیوایم کے کنوینیئر خالد مقبول صدیقی نے چند دن قبل کابینہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا جس پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا اور اتحادی جماعت کو منانے اور ان کے گلے شکوے دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جس میں جہانگیر ترین اور پرویز خٹک شامل تھے ۔ پرویز خٹک اور جہانگیر ترین نے ایم کیوایم کی قیادت سے ملاقات کی اور معاملات پر بات چیت کی ۔

News Code 1897143

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =