روس کا بھارت کو 2025 تک ایس 400 دفاعی میزائل  فراہم کرنے کا اعلان

روسی ڈپٹی چیف آف مشن رومن بابوسکن نے کہا ہے کہ 2025 تک تمام ایس 400 فضائی دفاعی میزائل سسٹم بھارت کو فراہم کردیئے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی ڈپٹی چیف آف مشن رومن بابوسکن نے کہا ہے کہ 2025 تک تمام ایس 400 فضائی دفاعی میزائل سسٹم بھارت کو فراہم کردیئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کو فراہم کیے جانے والے ایس 400میزائلوں کی تیاری کا آغاز ہوچکا ہے۔بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر 22 مارچ اور 23 مارچ کو روس چین کے سہ فریقی کے اجلاس میں شراکت کے لئے روس کا دورہ کریں گے۔ رومن بابوسکن نے کہاکہ روس کے پاس دنیا کے بہترین دفاعی نظام میں سے ایک ہے اور یہ ہندوستانی سلامتی کے لئے عمدہ خدمات انجام دے گا۔ایس 400، جو ایس -300 کا اپ گریڈ ورژن ہے، اس سے قبل صرف روسی دفاعی دستوں کو دستیاب تھا۔یہ1990 کے عشرے میں تیار کردہ ایک انٹی ائرکرافٹ ہتھیار کا نظام ہے۔

News Code 1897136

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =