حلب کے مغرب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی طیاروں کی بمباری

شام کے صوبہ حلب کے مغرب میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی اور شامی جنگي طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میںم تعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ حلب کے مغرب میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی اور شامی جنگي طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میںم تعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

المیادین کے مطابق روسی اور شامی طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر تین بار بمباری کی۔ اطلاعات کے مطابق روسی اور شامی طیاروں نے حلب کے جنوب مغرب میںو اقع علاقہ اورم الصغری میں بھی النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق حلب شہر کے الزہرا اور السکری محلوں  پر راکٹ فائر حملوں کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور 16 زخمی ہوگئے۔

News Code 1897135

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =