مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کی خودکشی

مقبوضہ کشمیر کے ضلع ادھم پورمیں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی ۔ اطلاعات کے مطابق جموں کے ضلع ادھم پور میں واقع چھاؤنی میں تعینات سپاہی کمار نے اپنی رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ہلاک سپاہی بھارتی ریاست پنجاب کے علاقے ہوشیار پور کا رہنے والا تھا اور واقعے کے وقت گارڈ ڈیوٹی پر تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں 2007 سے اب تک خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 444 ہوگئی ہے۔

News Code 1897130

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =