رہبر معظم انقلاب اسلامی کا 4 ہزار شہیدوں اور کمانڈروں کی بیسویں کانگرس کے نام پیغام

تہران میں 4000 شہیدوں اور کمانڈروں کی بیسویں کانگرس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا پیغام سپاہ ولی عصر(عج) کے کمانڈرجنرل جباری نے پیش کیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں 4000 شہیدوں اور کمانڈروں کی بیسویں کانگرس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا پیغام سپاہ ولی عصر(عج)  کے کمانڈرجنرل جباری نے پیش کیا ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

ان عزیز شہیدوں پر اللہ تعالی کی رحمت اور مغفرت ہو اور ان کے بردبار اور صبور خاندانوں پر اللہ تعالی کا درود اور سلام ہو۔

شہیدوں کی یاد مؤمنین کے دلوں اور جانوں کی طراوت اور خوشی کا سبب اور ملک و قوم کی عزت و استقلال کے ستونوں کو روز بروز مضبوط اور مستحکم  بنانے میں بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ اللہ ان کے درجات کو بلند و بالا فرمائے، اور ہميں ان کا قدرداں قراردے  اور ان کے ساتھ ملحق فرمائے۔ امین ۔

26 دیماہ / 1398

سید علی خامنہ ای

News Code 1897129

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =