ٹرمپ کے مواخذے کا باضابطہ آغاز 21 جنوری سے ہو گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے مقدمہ کا باضابطہ آغاز 21 جنوری سے ہو گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے مقدمہ کا باضابطہ آغاز 21 جنوری سے ہو گا۔ صدر ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور کانگریس کے کام میں رکاوٹ ڈالی،امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مقدمہ سینیٹ میں چلانے کی قرارداد کی منظوری دے دی ہے، مواخذہ کی کارروائی ایوانِ نمائندگان سے شروع ہوتی ہے اور اس کا مقدمہ سینیٹ میں چلتا ہے۔ مواخذے کی کارروائی میں صدر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔ امریکی آئین کے مطابق 'صدر کو مواخذے کے ذریعے عہدے سے اس صورت میں ہٹایا جا سکتا ہے جب انہیں بغاوت، رشوت ستانی، کسی بڑے جرم یا بد عملی کی وجہ سے سزا دینا درکار ہو۔ تاریخ میں صرف دو امریکی صدور کا مواخذہ ہوا ہے، 1868 میں اینڈریو جانسن اور 1998 میں بل کلنٹن مگر دونوں کو سینیٹ سے بری کر دیا گیا تھا۔

News Code 1897122

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =