مقبوضہ کشمیر کے 4 کشمیری حریت رہنماوں پر مقدمہ درج

بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت 23جنوری کو 4 کشمیری حریت رہنماوں کے خلاف کیس کی سماعت کرےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت 23جنوری کو 4 کشمیری حریت رہنماوں کے خلاف کیس کی سماعت کرےگی۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی این آئی اے کی عدالت حریت رہنماؤں یاسین ملک، آسیہ اندرابی، شبیر احمد شاہ اور مسرت عالم پر عائد جھوٹے الزامات پر 23 جنوری کو سماعت کرے گی۔

آسیہ اندرابی اور یاسین ملک کو این آئی اے کے اسپیشل جج کے سامنے پیش کیا جائے گا، جب کہ شبیر احمد شاہ اور مسرت عالم کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیشی ہو گی۔ مسرت عالم دہلی کی مندولی جیل میں جبکہ دیگر افراد تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن آج 167 ویں روز بھی جاری ہے اور مقبوضہ وادی میں مواصلاتی رابطے بدستور منقطع ہیں۔

News Code 1897119

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =