امریکہ اور طالبان کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق

طلبان نے کہا ہے کہ اگر دوحہ اجلاس کامیاب ہوگيا تو وہ کابل حکومت کے ساتھ مذاکرات اور 10 روزہ جنگ بندی کا استقبال کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طلبان نے کہا ہے کہ اگر دوحہ اجلاس کامیاب ہوگيا تو وہ کابل حکومت کے ساتھ مذاکرات اور 10 روزہ جنگ بندی کا استقبال کریں گے۔ طالبان نے جنگ بندی کو دوحہ مذاکرات کی کامیاب سے مشروط کردیا ہے ۔ ادھر طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے بدھ اور جمعرات کو قطر میں ہونے والے مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات آئندہ دنوں میں بھی جاری رہیں گے۔ اس سے قبل امریکہ نے مذاکرات کے دوران جنگ بندی کی تجویز پیش کی تھی جسے طالبان نے رد کردیا تھا۔

News Code 1897113

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =