صدر حسن روحانی صوبہ سیستان و بلوچستان پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے صوبہ سسیستان و بلوچستان پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اعلی وفد کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے صوبہ سسیستان و بلوچستان پہنچ گئے ہیں۔ صوبہ سیستان  و بلوچستان میں نمائندہ ولی فقیہ اور زاہدان کے امام جمعہ ، صوبہ کے گورنر ، پارلیمنٹ میں صوبہ کے نمائندوں ، صوبہ کے بعض اعلی حکام اور صوبہ کے شیعہ و سنی قبائل نے صدر حسن روحانی کا کنارک ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا۔ صدر حسن روحانی صوبہ سیستان و بلوچستان کے ایک روزہ دورے کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور امداد رسانی کے عمل کا جائزہ لیں گے۔

News Code 1897112

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =