مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودا گرنے سے ایک بھارتی فوجی ہلاک متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک کیمپ پر برفانی تودا گرگیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک کیمپ پر برفانی تودا گرگیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں لداخ کی وادی دراس کے علاقے مشکو میں قائم بھارتی فوج کی بیس پر برفانی تودا گرنے کے باعث وہاں موجود اہلکار دب گئے جس پر فوری طور پر ریسکیو ادارے کو طلب کیا گیا۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے فوجی اہلکاروں کو برفانی تودے سے نکالا اور قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا جہاں ایک اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔ 4 شدید زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہر کے بڑے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ برفانی تودے میں دب کر ہلاک ہونے والے بھارتی فوج کے اہلکار کی شناخت دھرمیندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ درجن سے زائد زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

News Code 1897110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =