یوکرائن کے وزیراعظم نے استعفی دیدیا

یوکرائن کے وزیراعظم اولیکسی ہونچرک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن کے وزیراعظم اولیکسی ہونچرک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یوکرائن کے وزیر اعظم نے حکومت کے اندرونی اختلافات کی بنا پر عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یوکرائن کے وزیراعظم اولیکسی ہونچرک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اس نے  اپنی عزت اور ساکھ پر اٹھنے والے شکوک و شبہات کو ختم کرنے کیلئے اپنا استعفیٰ صدر ولادیمیر زیلنسکی کو بھجوا دیا ہے۔ادھر یوکرائن کے صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہاگیاہے کہ انہیں استعفیٰ موصول ہوگیاہے اور ا س پر جلد ردعمل ظاہرکیاجائے گا۔

News Code 1897101

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =