عمران خان کی شہباز شریف اور مریم نواز کی کرپشن کے شواہد منظر عام پر لانے کی ہدایت

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے سابق وزیر اعلی شہباز شریف اور مسلم لیگ نون رہنما مریم نواز کی کرپشن سے متعلق شواہد منظرعام پرلانے کی ہدایت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے سابق وزیر اعلی شہباز شریف اور مسلم لیگ نون رہنما مریم نواز کی کرپشن سے متعلق شواہد منظرعام پرلانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کے کیسز سے متعلق جارحانہ حکومتی بیانیہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران چوہدری شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور مریم نواز سے متعلق نئے انکشافات کا جائزہ لیا گیا جب کہ چوہدری شوگر مل کیس سے متعلق شواہد منظر عام پر لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے کہا وائٹ کالر کرائمز کے خلاف اداروں کی استعداد مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، حکومت کرپشن کیسز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

News Code 1897100

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =