مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی شام میں ترکی اور دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقہ میں کار بم دھماکے سے تین ترک فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شام کے شمال میں واقع ترکی اور دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقے میں رات گئے کار بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تین ترک فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ترک وزارت دفاع کے مطابق ترکی کے تین فوجی روڈ چیک کے دوران ہونے والے ایک کا ربم دھماکے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترکی سے دہشت گردی بھی خفا ہیں کیونکہ پہلے ترکی نے دہشت گردوں کو امریکہ اور سعودی عرب کے اشاروں پر تربیت دیکر شام بھیجا لیکن بعد میں امریکہ اور سعودی عرب کے ساتھ اختلافات کی بنا پر داعش دہشت گردوں کا ساتھ چھوڑدیا ۔ترکی نے اب دہشت گردوں کو بہانہ بنا کر شام کے کچھ حصہ پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے۔

شمالی شام میں ترکی اور دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقہ میں کار بم دھماکے سے تین ترک فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
News Code 1897099
آپ کا تبصرہ