سوات میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد ہلاک

پاکستان میں سوات کے علاقے مینگورہ کے محلہ خونہ گل میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سوات کے علاقے مینگورہ کے محلہ خونہ گل میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور ان کا بیٹا شامل ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ ایک زخمی کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

News Code 1897098

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =