امریکہ کا عراق میں امن و سلامتی کے قیام میں کوئی کردار نہیں

عراقی پارلیمنٹ کی سلامتی اور دفاعی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ خطے میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے اور اس کا عراق میں امن و سلامتی کے قیام کے حوالے سے کوئی کردار نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کی سلامتی اور دفاعی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ خطے میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے اور اس کا عراق میں امن و سلامتی کے قیام کے حوالے سے کوئی کردار نہیں ہے۔ عراقی پارلیمنٹ کی سکیورٹی اور دفاعی کمیٹی کے رکن علی الغانمی نے کہا کہ امریکی فوج کو عراق میں اڈے فراہم کرنا درست نہیں ہے اور اتنی بڑی تعداد میں امریکی فوج کی عراق میں موجودگی غیر قانونی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عراق میں امن و سلامتی کے قیام میں حشد الشعبی کا اہم کردار ہے اور ہمیں عراقی فوج اور رضاکار دستوں پر بھر پور اعتماد رکھنا چاہیے۔

News Code 1897080

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =