شہید قاسم سلیمانی کے خون کا بدلہ ہزاروں قاسم سلیمانی لیں گے

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے دنیا میں لاکھوں حامیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں لاکھوں قاسم سلیمانی موجود ہیں جو ان کے خو کا بدلہ لینے کے لئے آمادہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے دنیا میں لاکھوں حامیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں لاکھوں قاسم سلیمانی موجود ہیں جو ان کے خو کا بدلہ لینے کے لئے آمادہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت سے اسلام اور انقلاب کی روح ایک بارپھر تازہ ہوگئی ہے ۔ انھوں نے علاقائی اور عالمی سطح پر اسلام اور مسلمانوں کی بہترین خدمت کی اور یہی وجہ ہے کہ آج ایران اور عراق سمیت دنیا کے مخۃلف ممالک میں ان کے لاکھوں حامی موجود ہیں اور دنیا کا ہر منصف مزاج اور مظلوم انسان قاسم سلیمانی کا حامی ہے۔

News Code 1897076

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =