پاکستان میں 318 اراکین پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل

پاکستان میں الیکشن کمیشن نے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 318 اراکین پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں الیکشن کمیشن نے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 318 اراکین پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر318 اراکین پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی۔ معطل شدہ پارلیمنٹرینز اسمبلی اجلاس اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکتے۔ اس کے متعلق الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریزکو آگاہ بھی کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 70 اورسینیٹ کے 12 اراکین کی رکنیت، پنجاب اسمبلی کے 115، سندھ اسمبلی 40، کے پی کے اسمبلی 60 اور بلوچستان اسمبلی کے 21 ممبران کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

جن ارکان کی رکنیت معطل ہوئی ان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، وفاقی وزیرنورالحق قادری، صداقت عباسی، عامر کیانی، ثناءاللہ مستی خیل، فرخ حبیب ،راجہ ریاض، طارق بشیر چیمہ ،عامر لیاقت حسین،عالمگیرخان ،عبدالقادر پٹیل، برجیس طاہر اور راجہ پرویزاشرف شامل ہیں۔

News Code 1897073

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =