آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے پاکستان کے 5 فوجی ہلاک

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں 5 پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں برفانی تودے میں ہلاک ہونے والوے افراد کی تعداد 109 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں 5 پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں برفانی تودے میں ہلاک ہونے والوے افراد کی تعداد 109 تک پہنچ گئی ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں مزید 15 افراد جاں بحق ہونے کے بعد ملک بھر میں خراب موسم کے باعث حادثات میں اموات کی تعداد 109 ہوگئی جس میں 5 فوجی جوان بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق برفانی تودوں کے گرنے سے آزاد کشمیر کی وادی نیلم سب سے بری طرح متاثر ہوئی جہاں 76 افراد جاں بحق ہوئے اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں مسلسل چوتھے روز زمینی اور فون کے رابطے منقطع رہے۔ ضلع استور میں حکام نے بتایا کہ برفانی تودوں سے 2 مختلف علاقوں میں ایک خاتون اور ایک بچے کے علاوہ 5 فوجی بھی جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

News Code 1897070

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =