ایرانی وزیر خارجہ کی آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایرانی وزير خارجہ جواد ظریف نے آسٹریلیا کے وزير خارجہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف  انڈين انٹر نیشنل ڈائیلاگ کانفرنس میں شرکت کی غرض سے ہندوستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آسٹریلیا کے وزير خارجہ کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائي اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ظریف نے اس سے قبل جرمنی ، افغانستان اور ہندوستان کے سکیورٹی مشیروں کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔

News Code 1897066

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =