یورپی ممالک کا مشترکہ ایٹمی معاہدے کے متعلق دعوی مردود

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں یورپی ممالک کے دعورے کو مردود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کے قول و فعل میں تضاد ہے انھیں اپنی اصلاح کرنی چاہیے اور اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں یورپی ممالک کے دعورے کو مردود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کے قول و فعل میں تضاد ہے انھیں اپنی اصلاح کرنی چاہیے اور اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نئےسربراہ جوزف بیرل نے دہلی میں ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ایرانی وزير خارجہ نے اپنی پہلی ملاقات میں جوزف بیرل کو یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور مشترکہ ایٹمی معاہدے میں یورپی ممالک کے اشتباہات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوگیا لیکن ن یورپی یونین کے تین ممالک نے بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔ اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں تین یورپی ممالک کا دعوی مردود اور بےبنیاد ہے۔

News Code 1897061

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =