مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری جوان جاں بحق

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک اور کشمیری نوجوان کو جاں بحق کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک اور کشمیری نوجوان کو جاں بحق کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع ڈوڈہ میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا اور مریضوں کو لینے کے لیے آنے والی ایمبولینس کو بھی داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان ہارون حماد کو گولیاں مار کر قتل کردیا جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کردیں اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔

News Code 1897057

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =