امریکی طیارے نے اسکول کے بچوں پر ایندھن گرا دیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اسکول کے بچوں میں امریکی بوئینگ طیارے 777 نے ایندھن گرا دیا جس کے نتیجے میں بچوں کے بدن میں کھلی اور جلن کے آثار نمایاں ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اسکول کے بچوں میں امریکی بوئینگ طیارے 777 نے ایندھن گرا دیا جس کے نتیجے میں بچوں کے بدن میں کھلی اور جلن کے آثار نمایاں ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طیارے کا ایندھن گرنے سے متعدد بچوں کی طبیعت خراب ہو گئی جبکہ اسکول کو خالی کروا لیا گیا ہے۔ امریکی بوئینگ طیارے 777 نے لاس اینجلس انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنے کے لیے ایندھن نیچے گرایا جو قریب موجود کیلیفورنیا ایلی مینٹری اسکول کے کھیل کے میدان میں آ گرا جس کے نتیجے میں 60 بچے زخمی ہو گئے  رپورٹ کے مطابق متاثر ہونے والے بچوں کو جِلد پر خارش اور ایندھن سانس کی نالی میں چلے جانے کی شکایت پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔

News Code 1897053

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =