پاکستانی وزیر خارجہ امریکہ پہنچ گئے

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مقبوضہ کشمیرپراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مقبوضہ کشمیرپراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیرپراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 3 روزہ دورے پر امریکاروانہ ہوگئے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ نیویارک میں یواین سیکریٹری جنرل، واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب مائیک پمپئو، مشیرقومی سلامتی رابرٹ اوبرائن سمیت کیپٹل ہل میں امریکی تھنک ٹینک اورصحافیوں سے ملیں گے۔

ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ، خطے کی صورتحال پربات چیت ہوگی، ملاقاتوں کا مقصد سیاسی، سفارتی ذرائع سے تنازعات کے حل کی کوشش ہے ۔

News Code 1897047

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =