مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ہندوستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج ہندوستان کی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات اور گفتگو کی۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف انڈین رائس انٹرنیشنل ڈائیلاگ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کے لئے کل رات نئي دہلی پہنچے۔ جہاں انھوں نے ہندوستان کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوال سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل جرمنی کے امور خارجہ کے مشیر اور افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ ہندوستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج ہندوستان کی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News Code 1897037
آپ کا تبصرہ