پاکستان میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بہنوئی نے فائرنگ کرکے 2 برادر نسبتی کو قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بہنوئی نے فائرنگ کرکے 2 برادر نسبتی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد کے ایک گھر میں جھگڑے کے دوران نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی، فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں بہنوئی نے فائرنگ کر کے اپنے 2 برادر نسبتی قتل کر دیئے ہیں۔ فارئنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا جسے پولیس تلاش کر رہی ہے، جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمی شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

News Code 1897036

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =