امریکہ کی عراقی انتظامیہ کو اکاؤنٹ منجمد  کرنے کی دھمکی

امریکہ نے عراقی انتظامیہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر عراق سے امریکی فوجیوں کو نکالا تو ہم نیو یارک فیڈرل بینک میں اس کے اکاؤنٹ منجمد کردیں گے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے دی وال اسٹریٹ جنرل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے عراقی انتظامیہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر عراق سے امریکی فوجیوں کو نکالا تو ہم  نیو یارک فیڈرل بینک  میں اس کے اکاؤنٹ منجمد کردیں گے۔ دی وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق عراق پٹرول کی فروخت سے حاصل شدہ زرِمبادلہ کو نیویارک فیڈرل بینک میں رکھتا ہے،امریکہ کے نیویارک فیڈرل بینک نے عراق کے مرکزی بینک کے اثاثوں کی مقدار سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کیں تاہم عراق کی مرکزی بینک کے جاری کردہ حالیہ مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق 2018 کے آخر تک بینک کے نیویارک فیڈرل بینک میں اوورنائٹ ڈپازٹ کی مقدار 3 ارب ڈالر کے لگ بھگ تھی۔ عراقی پارلیمنٹ نے عراق سے امریکی فوج کے انخلا کا قانون بھی منظور کرلیا ہے ادھر عراقی عوام بھی عراق سے امریکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کررہے ہیں۔ امریکہ خطے میں جاری عدم استحکام ، کشیدگی اور دہشت گردی کے فروغ کا اصلی سبب نبا ہوا ہے اور علاقائي عوام اور حکومتیں امریکی افواج کی موجودگی سے متنفر ہیں۔

News Code 1897035

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =