پشاور میں کبوتروں کے تنازع پر 3بھائیوں کو قتل کردیا گیا

پاکستان کے شہر پشاور میں تھانہ بھانہ ماڑی کے علاقہ ڈھیری باغبانان میں کبوتروں کے تنازع پر بچوں میں لڑائی ہو گئی جب کہ شکایت کرنے پرتین بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں تھانہ بھانہ ماڑی کے علاقہ ڈھیری باغبانان میں کبوتروں کے تنازع پر بچوں میں لڑائی ہو گئی جب کہ شکایت کرنے پرتین بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود ڈھیری باغبانان میں فریق اول کامران صدیق وغیرہ اور فریق دوم اسحاق عرف ماموتے وغیرہ کے مابین مبینہ طور پر زبانی تکرار پر جھگڑا ہوا، جس پر فریق اول صدیق اپنے بھائیوں وسیم اور وقاص کے ہمراہ گلہ کرنے فریق دوم کے گھرگیا جہاں فریق دوم اسحاق عرف ماموتے نے اپنے بیٹوں سمیت فریق اول پر فائرنگ کردی جس سے صدیق، وسیم اور وقاص پسران اسلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے مقتولین کے ماموں کامران ملک کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، جبکہ ملزمان گھر بار چھوڑکرفرارہو گئے۔

News Code 1897033

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =