دنیا بھر میں مسافر طیاروں کو گرائے جانے کی تاریخ پرانی ہے

دنیا بھر میں مسافر طیاروں کو مختلف ممالک کی افواج کی جانب سے گرائے جانے کی تاریخ پرانی ہے۔ اس سے قبل 17 جولائی 2014 کو یوکرائن نے ملائیشیا کے بوئنگ 777 طیارے کو مارگرایا تھا جس کے نتیجے میں 298 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں مسافر طیاروں کو مختلف ممالک کی افواج کی جانب سے گرائے جانے کی تاریخ پرانی ہے۔ اس سے قبل 17 جولائی 2014 کو یوکرائن نے ملائیشیا کے بوئنگ 777 طیارے کو مارگرایا تھا جس کے نتیجے میں 298 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق 1973سے اب تک اس حوالے سے مختلف واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ 1988 میں امریکہ نے جان بوجھ کر ایران کا مسافر طیارہ گرایا ، امریکہ نے معافی نہیں مانگی بلکہ طیارہ گرانے والے افسر کو ایوارڈ سے بھی نوازا۔ اطلاعات کے مطابق، 1973 سے اب تک مختلف ممالک میں میزائل سے گرائے جانے والے طیاروں کی تاریخ دیکھی جائے تو حال ہی میں یوکرائن کا بوئنگ 737 طیارہ جو کہ 08 جنوری، 2019 کو ایرانی میزائل کے ذریعے تباہ ہوا ، جس کے نتیجے میں 176 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس سے قبل 17 جولائی 2014 کو خود یوکرائن نے ملائیشیا کے بوئنگ 777 طیارے کو مارگرایا تھا جس کے نتیجے میں 298 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔ 23 مارچ، 2007 میں بلاروس ایئرلائن کا الیوشین II-76 طیارہ صومالیہ میں مارگرایا گیا تھا اور اس کے نتیجے میں 11 افرا جاں بحق ہوگئے تھے۔4 اکتوبر، 2001 میں یوکرائنی میزائل کے ذریعے بحیرہ اسود میں سائبیریا ایئرلائن کا روسی ٹوپولیو۔154 کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 78 افراد ہلاک ہوئے۔

3جولائی، 1988 کو ایران ایئر کی ایئر بس اے۔300 کو ایران کی حدود میں امریکہ نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 290 مسافر جاں بحق ہوئے ان میں 66 بچے بھی شامل تھے۔اطلاعات کے مطابق ایرانی سپاہ جنگی حالت میں ریڈ زون میں کروز میزائل کی شکل میں داخل ہونے والے طیارے کو تباہ کیا ایرانی سپاہ نے درحقیقت کروز میزائل کو نشانہ بنایا جو درحقیقت یوکرائن کا مسافر بردار طیارہ ثابت ہوا ۔ ذرائع کے مطابق یوکرائن کے مسافر بردار طیارہ کا سسٹم امیرکہ نے ہیک کرلیا تھا جس کی بنا پر اس طیارے کی تباہی میں ایرانی سپاہ کا ہاتھ نہیں بلکہ امریکہ کے غیر انسانی حرکت  شامل ہے۔ ایرانی سپاہ نے اس واقعہ پر معذرت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ مستقبل میں دشمن کی اسی وحشیانہ حرکتوں کا سد باب کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

News Code 1897013

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =