آزاد کشمیر میں برفانی تودے گرنے سے 21 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر میں شدید برفباری کے دوران برفانی تودے گرنے سے 21 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں شدید برفباری کے دوران برفانی تودے گرنے سے 21 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔ آزادکشمیر میں جاری بارشوں اور برفباری کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق وادی نیلم میں تاحال 10 افراد برفانی تودے تلے دبے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق وادی نیلم میں 15 جبکہ پونچھ اور سندھوتی میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ وادی نیلم اور لیپا سمیت بالائی علاقوں میں ٹیلی فون اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ مختلف اضلاع کی رابطہ سڑکیں بھی برف باری کے باعث بند ہیں اور عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

News Code 1897010

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =