بھارت میں آر ایس ایس دہشت گردوں نے مسلمانوں کے درجنوں مکانات کو آگ لگا دی

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے شہر بھینسہ میں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں اورآر ایس ایس سے منسلک ہندو دہشت گردوں نے مسلمانوں کے درجنوں مکانات کو آگ لگا دیہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے شہر بھینسہ میں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں اورآر ایس ایس سے منسلک  ہندو دہشت گردوں نے مسلمانوں کے درجنوں مکانات کو آگ لگا دیہے۔ اطلاعات کے مطابق عادل آباد کے مسلم اقلیتی علاقہ میں قتل و خون کا بازار گرم ہوگیا۔علاقے میں مسلمان کسی اجتماع میں شریک تھے کہ ہندو انتہا پسندوں نے موقع کا فائدہ اٹھا کر مسجد پر دھاوا بول دیا ۔ مسجد پرپتھرائو کیا اورموذن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔اور مسلمانوں کے گھروں کو جلا دیاگیاجس میں تقریباً 35 گھروں کے جلنے کی خبر آئی ہے۔پورا شہر فوجی چھاونی میں تبدیل ہو چکا ہے۔انٹرنیٹ سروس معطل ہو چکی ہے۔

News Code 1897009

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =