حکومتی اورعوامی اداروں کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینا چاہیے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ مدد بہم پہنچانے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ مدد بہم پہنچانے پر تاکید کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

صوبہ سیستان اور بلوچستان اور ملک کے جنوب مشرق کے بعض حصوں میں شدید بارشوں کی وجہ سیلاب کی صورتحال ہے جس کی وجہ سےعوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور بعض علاقوں میں کافی نقصان بھی پہنچاہے۔اب تک امداد رسانی کا کام قابل قدر طریقہ سے انجام پذیر ہوا ہے لہذا حکومتی اور عوامی اداروں کو بھی زیادہ سے زیادہ امداد رسانی کے کام میں شرکت کرکے مزید نقصانات کو روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

اللہ تعالی کی بارگاہ سے سب کے لئے خیر اور برکت طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامننہ ای

News Code 1897007

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =