امریکہ میں چھوٹا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ / 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست مونٹانا میں ایک چھوٹا مسافر بردار طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار چاروں افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست مونٹانا میں ایک چھوٹا مسافر بردار طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار چاروں افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست مونٹانا کے شہر بیلنگ میں ایک انجن والا کیسانا 182 طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چاروں مسافر ہلاک ہوگئے۔ تاحال طیارے کے مالک اور ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں نجی طور پر زیر استعمال ایک انجن والے چھوٹے طیاروں کے حادثات عام ہوگئے ہیں صرف گزشتہ ماہ 4 طیارہ حادثوں میں درجن سے زائد ہلاکتیں ہوئی تھیں جب کہ رواں ماہ بھی یہ دوسرا واقعہ ہے۔

News Code 1897006

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =