افغانستان میں ایک فضائی حملے میں طالبان کمانڈر ہلاک

افغانستان میں ایک فضائی حملے میں طالبان کمانڈر محب اللہ کی کار کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں ایک فضائی حملے میں طالبان کمانڈر محب اللہ کی کار کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق طالبان کے اہم کمانڈر محب اللہ اپنی کار میں قندوز کے دورے پر آئے تھے جہاں انہیں طالبان سے ملاقات کرنا تھی۔ انٹیلی جنس ادارے نے صوبے میں کمانڈر کی آمد سے افغان فوج کو آگاہ کردیا۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان  کا کمانڈر محب اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ افغان فوج نے کمانڈر کو نشانہ بنانے کے لیے زمینی کارروائی کے بجائے فضائی حملے کا انتخاب کیا اور ان کی گاڑی کو نشانہ بنا ڈالا۔ فضائی حملے میں کمانڈر کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور کمانڈر محب اللہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

News Code 1897005

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =