شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر روحانی سے ملاقات

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تہران میں ایرانی صدر روحانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تہران میں ایرانی صدر روحانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گيا ہے۔ پاکستان وزیر خارجہ نے اس سے قبل مشہد مقدس میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کی اور اس کے بعد وہ تہران پہنچے جہاں انھوں نے ایرانی وزير خآرجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد ایرانی صدر روحانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے گہرے مذہبی، تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ ایرانی صدر نے بھی پاکستان کو برادر اور اہم ہمسایہ ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

News Code 1896978

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =