پاکستان کے وزیر خارجہ ایران پہنچ گئے

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کے لئے ایران پہنچ گئے ہیں۔

مہر حبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کے لئے ایران پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران کے شہر مشہد کے ہوائی اڈے پر پہنچے تو ڈپٹی گورنر جنرل صوبہ خراسان رضوی محمد صادق, پاکستان کے قونصل جنرل عرفان محمود بخاری اور قونصل خانے کے حکام نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری دیں گے، حاضری کے بعد وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ مشہد سے تہران روانہ ہوں گے۔ پاکستانی وزیر خارجہ تہران کے دورے کے دوران ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف اور بعض دیگر اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی وعالمی موضوعات پر تبادلہ خیال کريں گے۔

News Code 1896972

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =