مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے حملے میں 2 افراد جاں بحق

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے حملے میں 2 کشمیری نوجوان جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے حملے میں 2 کشمیری نوجوان جاں بحق ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں بھارتی فوج نے محاصرے کے دوران فائرنگ کر کے 2 کشمیری نوجوانوں کوجاں بحق کردیا۔ علاقے میں اب بھی بھارتی فوج کے اہلکار گھروں کی تلاشی لے رہے ہیں۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس، حریت رہنماؤں اور کشمیری تنظیموں نے غیر ملکی سفیروں کو مودی حکومت کی نگرانی میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرانے کی مذمت کی ہے۔ ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دنیا کو کشمیر کی صورتِ حال سے گمراہ کرنے کے لیے یہ دورہ کرایا گیا، بھارتی حکومت کے ایسے اقدامات سے زمینی حقائق اور کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں ہوسکتی۔

News Code 1896968

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =