پاکستان کا فضائی اسپرے کرنے والاچھوٹا طیارہ گر کر تباہ / دو افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ رحیم یار خان میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے فضائی اسپرے کرنے والا محکمہ پلانٹ کا چھوٹا طیارہ فنی خرابی کے باعث صادق آباد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ رحیم یار خان میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے فضائی اسپرے کرنے والا محکمہ پلانٹ کا چھوٹا طیارہ فنی خرابی کے باعث صادق آباد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔  ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے فضائی اسپرے کرنے والا طیارہ فنی خرابی کے باعث صادق آباد کے قریب چک نمبر 225 کے مقام پر گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار عملے کے دونوں ملازمین موقع پر ہلاک ہو گئے۔ذرائع کے مطابق جہاز فضائی اسپرے کر رہا تھا کہ اچانک اس میں فنی خرابی آگئی جس کے باعث جہاز زمین پر گر کرتباہ ہوگیا۔طیارے میں سوار محکمہ پلانٹ کےدونوں ملازمین ہلاک ہوگئے۔

News Code 1896967

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =