مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔ قطر کے بادشاہ دورہ تہران کے دوران ایران کے صدر حسن روحانی اور بعض دیگر اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جب قطر کاسعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب نے سخت محاصرہ کیا تھا اور اس کے خلاف بری ، بحری اور ہوائی پابندیاں عائد کی تھیں تو اس وقت ایران نے اپنی سرحدیں قطر کے لئے کھول دی تھیں اور قطر کو ایک بہت بڑی مشکل سے بچا لیا تھا۔ قطر کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے اس احسان کو کبھی فراموش نہیں کرےگا۔

قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔
News Code 1896965
آپ کا تبصرہ