اسرائیلی وزیر خارجہ نے دبئی کا دورہ ملتوی کردیا

غاصب صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ نے دبئی کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ اسرائیل کیٹز نے دبئی کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ کا رواں ماہ کے وسط میں نمائش 2020 کا مشاہدہ کرنے کے بہانے دبئی کے دورہ کا پروگرام تھا۔ جسے سپاہ اسلام کے عظیم کمانڈر میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کی شہادت اور خطے میں موجود کشیدگی کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔ اسرائیل عرب ممالک کی نمائشوں میں شرکت کے ذریعہ ان کے ساتھ تعلقات کو استوار کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

News Code 1896964

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =