مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست قلوریڈا میں سعودی عرب کے فوجی کے ہاتھوں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکہ نے سعودی عرب کے فوجیوں کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے 21 سالہ فوجی محمد الشمرانی نے ٹریننگ سینٹر میں فائرنگ کرکے 3 امریکی فوجیوں کو ہلاک اور 8 کو زخمی کردیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ادارے ایف بی آئی اور امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے ابھی تک سی این این کی اس خبر کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
آپ کا تبصرہ