لاہور میں پولیس اہلکار نے ڈی آئي جی کو چھریاں مار کر زخمی کر دیا

پاکستان کے شہر لاہور میں پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کانسٹیبل نے ڈانٹنے پر ڈی آئی جی کو چھریاں مار کر زخمی کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور میں پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کانسٹیبل نے ڈانٹنے پر ڈی آئی جی کو چھریاں مار کر زخمی کر دیا۔  لاہور پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں کانسٹیبل نے ڈانٹ ڈپٹ کرنے پر ڈی آئی جی شہزاد کمال صدیقی کو چھریاں مار کر زخمی کردیا۔ واقعے کے بعد ڈی آئی جی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی اسپتال پہنچ گئے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ دوسری جانب ڈی آئی جی شہزاد کمال صدیقی پر حملہ کرنے والے کانسٹیبل رفیق کو قلعہ گجر سنگھ پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

News Code 1896956

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =